ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا، اب خطرے سے باہر

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا، اب خطرے سے باہر

Sun, 17 Oct 2021 00:10:03    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم کو 13 اکتوبر کو ان کی صحت بگڑنے کے بعد نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں بخار اور کمزوری کی شکایت کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ اس سال 19 اپریل 2021 کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔


Share: